ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں سمر کیمپ کی مناسبت سے بچوں کا میلہ اوربچوں کے لئے بازار کا انعقاد

بھٹکل میں سمر کیمپ کی مناسبت سے بچوں کا میلہ اوربچوں کے لئے بازار کا انعقاد

Wed, 10 May 2017 21:08:17    S.O. News Service

بھٹکل:10/مئی (ایس اؤنیوز)بال بھون بنگلورو ، محکمہ خواتین واطفال بھٹکل ، سنگاتی رنگ بھومی ویدیکے انکولہ کے اشتراک سے منعقدہ 10روزہ سمر کیمپ کی مناسبت سے بدھ کو بندرروڈ پر واقع ناگ ماستی مندر کے صحن میں بچوں کے لئے خصوصی بازار اور انوکھے میلے کا انعقاد ہوا۔

بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے ڈھول بجا کر بچوں کے میلے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعطیلات اور خالی اوقات میں سمر کیمپ جیسے تربیتی کیمپ بچوں کو اپنی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع عنایت کرتی ہیں اور یہ طلبا کی نصابی سرگرمیوں سے مناسبت رکھتی ہیں، بچے اور والدین ایسے کیمپوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ بچوں کے میلے میں غذائی اشیاء اور ٹھنڈے مشروبات کی نمائش اور فروخت کاری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ بچوں کے میلے میں بچے اپنے والدین کے ساتھ موجود رہ کر اس کی معنویت میں اضافہ کیا۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، بھٹکل بی ای اؤ دفتر کی افسر یلما، محکمہ خواتین و اطفال کی افسر شری دیوی بھٹ، ناظمہ سوشیلا موگیر، آراین ایس پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال کے مری سوامی ، جے سی آئی تعلقہ صدر ناگراج شیٹھ ، استاد پانڈو موگیر، رنگ بھومی کے رمیش، سومیا ، سوشمیتا، سنجنا ڈانس گروپ کے ناگراج وغیرہ موجود تھے۔


Share: